جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے کھار محلہ سرہامہ علاقہ میں دوران شب کئی دکانوں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دوران شب رات کے 11 اور 12 بجے کے بیچ میں پیش آیا۔ سرہامہ علاقہ کے کھار محلہ نامی علاقہ کی ایک دکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے اپنے اردگرد موجود مزید دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے متعدد دکانوں میں موجود لاکھوں روپئے کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی کو وقت پر اطلاع دی ہے جس کے فوراً بعد فائر عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہو گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔