ETV Bharat / state

منڈی: کرایہ میں اضافے پر ٹیمپو ڈرائیورز کے خلاف احتجاج - ڈنوں گام

انہوں کہا کہ اے آر ٹی او پونچھ سے جب اس سلسلہ میں بات کی گئی تو انہوں نے کہا انتظامیہ کی جانب سے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

Mandi: people protest against fare hike by tempo drivers
منڈی: کرایہ میں اضافے پر ٹیمپو ڈرائیوروں کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Feb 23, 2020, 7:27 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:57 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے چار کلومیٹر دور سرحدی علاقہ بیدار بلنائی اور ڈنوں گام کے عوام نے ٹیمپو ڈرائیورز کے خلاف احتجاج کیا۔

منڈی: کرایہ میں اضافے پر ٹیمپو ڈرائیوروں کے خلاف احتجاج

احتجاج کا مقصد منڈی سے بیدار ۔ چھمبر کناری تک جانے والے ٹیمپو مالکان کی جانب سے کرائے میں اضافہ کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ احتجاج میں بیدار ڈنوں گام، بلنائی اور اتولی کے لوگوں نے شرکت کی۔

احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ منڈی سے بیدار چار کلو میٹر دور ہے اور ڈرائیور اپنی مانی سے دس روپے کے بجائے پندرہ روپے وصول کر رہے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے جس کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر مقامی نوجوان تنویر احمد تانترے نے کہا کہ بیدار ڈنوں گام اور بلنائی کے ڈرئیور کئی روز سے عوام سے دس روپے کے بجائے پندرہ روپے وصول کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ڈرائیور اوور لوڈنگ کر رہے ہیں جس سے عوام میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا عوام کو ڈرئیوروں کی من مانی کسی بھی صورت قبول نہیں ہے۔

انہوں کہا کہ اے آر ٹی او پونچھ سے جب اس سلسلہ میں بات کی گئی تو انہوں نے کہا انتظامیہ کی جانب سے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

آر ٹی او نے کہا کرایا پُرانے ریٹ کے مطابق ہی وصول کیا جائے اور اگر کوئی اس پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.