ETV Bharat / state

شوپیان: مریض کی راستہ میں موت

عوام نے انتظامیہ سے سڑکوں سے برف ہٹانے کی پرزور گزارش کی۔

اسپتال نہ پہنچے پر مریض کی راستہ میں موت

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 8:17 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک واقعہ پیش آیا جب 85 سالہ بشیر احمد فمدا نامی شخص کی موت اس وقت ہوئی جب ان کے اہل خانہ چارپائی پر انہیں کیلر اسپتال لے جارہے تھے۔ تاہم سڑکوں پر شدید برف جمع ہونے کی وجہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ بیٹھے۔

لواحقین کے مطابق بشیر احمد فمدا جو بتہ فوجن چوون کیلر کے رہنے والے تھے، ان کے بیمار ہونے پر انہیں نزدیکی اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی۔ سڑکوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے بشیر احمد کو گاڑی میں اسپتال پہنچانا ناممکن تھا جس کے بعد انہیں مقامی لوگوں کی مدد سے چار پائی پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم وہ راستہ میں ہی دم توڑ بیٹھے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ اگر سڑکوں پر برف ہٹائی گئی ہوتی تو بشیر احمد کو وہ جلد از جلد ہسپتال پہنچا سکتے تھے اور ان کی جان بچ سکتی تھی مگر سڑکوں پر برف ہونے کی وجہ سے وہ بروقت ہسپتال نہیں پہنچ سکے۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ سڑکوں پر سے جلد از جلد برف کو ہٹایا جائے تاکہ دوبارہ اس طرح کا واقعہ نہ پیش آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.