ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کی اور امروہی کرناہ محمد حفیظ رینہ ولد صیف الرحمان رینہ نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور اس کے پاس سے گولہ بارود و اسلحہ برآمد کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ سرحد پار سے لایا گیا ہے اور محمد حفیظ کو عسکریت پسندوں تک یہ اسلحہ پہنچانے کا کام سونپا گیا تھا۔
پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔