پولیس کے مطابق 'ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل' کے نام سے فیس بک پر ایک اکاؤنٹ ہے جس میں ایک شخص رینچو خان نامی فیس بک آئی ڈی سے دھمکی بھرے مسیجز بھیجتا تھا جس کا تعلق سرینگر کے بادشاہی باغ سے ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا اور مزید پوچھ تاچھ شروع کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آئیں۔
واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے سائبر پولیس نے کئی مقدمہ درج کرکے سوشل میڈیا پر ڈالنے جانے والے مواد کی نگرانی شروع کر دی ہے۔