ETV Bharat / state

جموں و کشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

author img

By

Published : Feb 3, 2020, 8:03 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:24 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کا حکم جاری کیا ہے جس میں 30 سے زائد افسران کا ردوبدل ہونا طے ہے، ان میں سے چند سکریٹری سطح کے اور چند خصوصی سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل
جموں و کشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ دو محتلف حکم ناموں کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ ویجلنس کمیشن کے سکریٹری پردیپ کمار کا تبادلہ کرکے ٹرانسپورٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ آئی اے ایس، اویس احمد کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی سکریٹری غضنفر علی کا تبادلہ کیا گیا اور انہیں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔

حکم نامے کے مطابق کے اے ایس افسر اور محکمہ پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے خصوصی سکریٹری ماجد خلیل احمد کا تبادلہ کیا گیا اور انہیں جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور اس عہدے کے اضافی چارج سے شمیم احمد وانی کو فارغ کردیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر آئی سی ڈی ایس کی مشن ڈائریکٹر شبنم کمیلی کو تبدیل کیا گیا اور انہیں آئی سی پی ایس کی مشن ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور کے اے ایس افسر اور جموں و کشمیر وومن چائلڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل میر طارق علی کو اس عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق کئی دیگر اعلی افسران کا بڑے پیمانے پر تبادلہ کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.