ETV Bharat / state

Madrasa Students Celebrate Independence day الجمیل فاونڈیشن کی جانب سے قادریہ مکتب میں جشن آزادی کی تقریب - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

الجمیل فاؤنڈیشن نے 15 اگست یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر فاؤنڈیشن برانچ قادری مکتب چک بگلان وجے پور میں قومی پرچم لہرایا، مدرسہ کے طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ پرچم کشائی کی۔

الجمیل فاونڈیشن کی جانب سے قادریہ مکتب میں جشن آزادی کی تقریب

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 5:37 PM IST

الجمیل فاونڈیشن کی جانب سے قادریہ مکتب میں جشن آزادی کی تقریب

جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں کے وجے پور کے چک بگان میں واقع قادری مکتب میں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الجمیل فاؤنڈیشن کے چیئرمین حفیظ احمد نے پرچم کشائی کی۔ ایس ایس پی سامبا بینم توش نے الجمیل فاونڈیشن اور مدرسے کے طلباء کو مبارکبادی پیش کی ۔

اس موقع پر مدرسے کے طلباء نے قومی پرچم جوش و خروش کے ساتھ لہرایا۔طالب علموں نے قومی ترانہ اور حب الوطنی کے گیت گائے۔تقریب میں 100 سے زائد طلباء نے ترانگے کی ٹوپیاں پہنے اور ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔الجمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین حفیظ احمد نے کہا کہ وہ مکتب کے قیام کے بعد سے ہر یوم آزادی پر پرچم کشائی کرتے رہے ہیں۔ یہ دن صرف طلباء کے ساتھ نہیں منایا جاتا ہے بلکہ مقامی لوگ بھی کی اس تقریب میں شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Independence Day 2023 Celebration بڈگام میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ ال جمیل فاؤنڈیشن اور اس کی برانچ قادری مکتب کا ماحول سماجی اور ثقافت سے بھرپور ہے “وہ دن گئے جب طلباء صرف عربی علوم یا مذہبی صحیفوں کی تلاوت تک محدود تھے۔ اس وقت ہمارے ہر ادارے میں طلبہ کو ہسٹری، انگلش، ہندی اور کمپیوٹر کورسز پڑھائے جا رہے ہیں جو خود بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔گھنٹہ بھر جاری رہنے والی تقریب کا اختتام ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعاؤں سے ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.