ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے 14 ای سروسز کا آغاز کیا - etv bharat

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت "کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ گورننس" کے اصول پر کام کر رہی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے تصور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن سروس سے حکومت کے کام کو مزید جوابدہ، ذمہ دار اور شفاف بنانے کے لئے راہ ہموار ہو گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے 14 ای سروسز کا اغاز کیا

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 6:55 AM IST

Updated : Mar 25, 2021, 1:56 PM IST

عوامی خدمت کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط، عوام دوست اور پریشانی سے پاک بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سکریٹریٹ جموں میں جموں و کشمیر کے مختلف بلدیات کی 14 آن لائن خدمات کا آغاز کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شہریوں اور کاروبار مالکان کو پریشانی سے آزاد آن لائن خدمات کی فراہمی کے لئے ای خدمات کا آغاز اس سمت میں ایک اور سنگ میل ہے۔ اس سے لوگوں کی دہلیز پر عوامی خدمات کی موثر فراہمی یقینی بن جائے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت "کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ گورننس" کے اصول پر کام کر رہی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے تصور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن سروس سے حکومت کے کام کو مزید جوابدہ، ذمہ دار اور شفاف بنانے کے لئے راہ ہموار ہو گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مداخلت سے پاک اور پیپر لیس خدمات کو ’گڈ گورننس‘ کی طرف ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ای خدمات سے لوگوں کی مداخلت میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ عوام کو تیز اور شفاف انداز میں پریشانی سے پاک خدمات کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آن لائن پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ کی فراہمی، پیدائش / موت کے سرٹیفکیٹ میں اصلاح، مختلف تجارتی سرگرمیوں کے لئے لائسنس اور این او سی، ڈیری رجسٹریشن، سڑک کاٹنے کی اجازت، نئے سیوریج کنکشن، پالتو کتوں کی رجسٹریشن، پالتو جانوروں کی کلینک، برڈ / پالتو جانوروں کی تجارت وغیرہ کے علاوہ، دیگر عوامی خدمات کو شفاف اور آسان بنا دیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 25, 2021, 1:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.