ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ جنرل سوچندرا کمار کا 15 ویں کور کا دورہ - etv bharat urdu news

لیفٹیننٹ جنرل سوچندرا کمار نے جموں کشمیر میں فوج کے آپسی تال میل کو بہتر بنانے کے لئے سرینگر میں قائم 15ویں کور (چنار کور) کا دورہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل سوچندرا کمار کا 15 ویں کور کا دورہ

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 11:01 AM IST

جمعرات کو 16 کورپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے سرینگر میں چنار کور کا دورہ کیا اور وہاں لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو سے بات چیت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار اور لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے جموں و کشمیر میں فوج کی کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی فوج کے چنار کور نے ٹویٹ کیا
بھارتی فوج کے چنار کور نے ٹویٹ کیا

بھارتی فوج کے چنار کور نے ٹویٹ کیا :' لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے چنار کور کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں نے جموں اور سرینگر میں بھارتی فوج کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے بات چیت کی۔'

لیفٹیننٹ جنرل کمار اور لیفٹیننٹ جنرل راجو دونوں سینک اسکول بیجاپور کے سابق طالب علم ہیں۔

چنار کور نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ' سینک اسکول بیجاپور کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ اس اسکول کے دونوں طلباء فی الحال جموں و کشمیر میں کمانڈ کر رہے ہیں۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.