ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندر کمار کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے مابین ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 7:58 AM IST

16 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندر کمار نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے جمعرات کے روز راج بھون میں ملاقات کی جس میں سکیورٹی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عہدیداروں کے مطابق دونوں نے مرکزی خطے میں سکیورٹی کے اہم امور اور انتظام پر تبادلہ خیال کیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت سرحدی علاقوں میں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔'

اس دوران ایم وی سوچندر کمار نے لیفٹیننٹ گورنر کو انسداد شدت پسندانہ کارروائیوں اور دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کوآرڈینیشن سے متعلق بھی بریف کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سکیورٹی فورسز کی ہم آہنگی اور انسداد شدت پسندی کی حالیہ کارروائیوں میں ان کی کامیابی پر انہیں سراہا۔'

منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے مابین ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.