ETV Bharat / state

والد کے سایہ سے محروم نوجوان نے اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان میں ٹاپ کیا - اوپن میرٹ میں پہلی پوزیشن حاصل

دامجن گاؤں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ عبدالشکور ایتو نے 107.25 پوائنٹس حاصل کر کے اوپن میرٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

والد کے سایہ سے محروم نوجوان نے اکاونٹس اسسٹنٹ امتحان میں ٹاپ کیا

author img

By

Published : Dec 27, 2020, 12:08 PM IST

Updated : Dec 27, 2020, 1:39 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان جو والد کے سایہ سے محروم ہے، نے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے زیر اہتمام پنچایت امتحانات کے اکاؤنٹس اسسٹنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دامجن گاؤں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ عبدالشکور ایتو نے 107.25 پوائنٹس حاصل کر کے اوپن میرٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

والد کے سایہ سے محروم نوجوان نے اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان میں ٹاپ کیا

ایتو نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں اسسٹنٹ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد وہ اب کسی بھی امتحان کو پاس کرنے کے لئے پراعتماد محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے اقبال پبلک اسکول ویسو میں اپنی بنیادی تعلیم حاصل کی اور بعد میں تعلیمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے اسلامیہ ماڈل پبلک اسکول حبلش سے میٹرک اور بارہویں جماعت پاس کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے انہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے فاصلاتی تعلیم کے تحت بیچلرز ڈگری حاصل کی۔

مذکورہ نوجوان پانچویں کلاس میں زیر تعلیم تھا، جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔ چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھونے کے بعد انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ماں کی سخت محنت اور حوصلے سے تعلیمی سفر میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ میری والدہ ہیں جو زندگی کے مشکل مرحلے سے گزرنے کے باوجود میرے پیچھے ایک چٹان کی طرح کھڑی ہوئی ہیں اور اس کی دعا اور میری محنت کا پھل ملا ہے۔'

ایتو نے کہا کہ وہ امتحانات کے اہل ہونے کی توقع کر رہا تھا لیکن پہلی پوزیشن کا درجہ حاصل کرنا اس کی توقع سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر آپ کے پاس حوصلہ اور ہمت ہو تو آپ کسی بھی مشکل کا مقابلہ کرنے کے اہل ہوں گے اور زندگی کا کوئی بھی خواب حاصل کر سکتے ہیں۔'

انہوں نے طلبا سے تلقین کی کہ وہ اپنے آپ کو تکنیکی تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ آپ کسی بھی فیلڈ میں کامیاب ہو سکیں۔

Last Updated : Dec 27, 2020, 1:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.