ETV Bharat / state

Dozens Case Settled In Kishtwar کشتواڑ میں لوک عدالت کا اہتمام، سینکڑوں کیسز کیے گئے حل - سینکڑوں کیسز کیے گئے حل

ضلع کشتواڑ میں منعقدہ لوک عدالت کے دوران مختلف نوعیت کے تقریباً 449 کیسز کی سماعت کی گئی، بیشتر کیسز کو خوش اسلوبی اور فریقین کے باہمی اتفاق کے ساتھ موقع پر ہی حل کیا گیا۔ Lok Adalat Held In Kishtwar

کشتواڑ میں لوک عدالت کا اہتمام
کشتواڑ میں لوک عدالت کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 12:25 PM IST

کشتواڑ میں لوک عدالت کا اہتمام

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا اس دوران مختلف نوعیت کے تقریباً 449 کیسز کی سماعت کی گئی۔باہمی اتفاق کے ساتھ سینکڑوں کیسز نمٹائے گئے۔اس پر عام لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ کشتواڑ میں چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرجیت سنگھ بالی کی زیر صدارت قومی لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ لوک عدالت کے دوران تین بینچ قائم کئے گئے تھے جن میں پرنسپل اینڈ سیشن جج سرجیت سنگھ بالی اور محمود انورالناصر، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کشتواڑ اور دوسرا بنچ کرتار سنگھ منصف /جے ایم آئی سی کشتواڑ اور سعید عارف حسین ایڈوکیٹ موجود رہے۔

کشتواڑ میں لوک عدالت کے دوران مختلف نوعیت کے تقریباً 449 کیسز کی سماعت کی گئی۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے لوک عدالت سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لوک عدالت کے دوران 449 کیسز کی سماعت کی گئی جن میں 227کیسز کا باہمی رضا مندی سے نمٹایا گیا اور اس دوران بینک ریکوری، منی ریکوری ، ایم ای سی ٹی کیسز میں 54,15,971 رقم ریکور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Camp for Women in Budgam: بڈگام میں خواتین کے لیے خصوصی آگاہی کیمپ

انہوں نے مزید کہا کہ لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے کیسز شامل کئے گئے تھے جن میں کریمنل، کمپاؤنڈ ایبل، ازدواجی، مینٹی نینس، چیک باؤنس، ریکوری، MACT- قانونی چارہ جوئی پبلک سروس یوٹیلیٹی، چک بونس، ایم اے سی ٹی لٹیگیشن وغیرہ کیسز شامل تھے۔لوک عدالت کے انعقاد پر عام لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.