ETV Bharat / state

کوکرناگ کے لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - گاوں میں بجلی کا نظام نا ہونے کے برابر

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ناگندر گڈول کوکرناگ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کوکرناگ کے لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : May 29, 2020, 7:49 PM IST

احتجاجیوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'مذکورہ گاوں میں بجلی کا نظام نا ہونے کے برابر ہے۔ پہاڈی علاقہ ہونے کی وجہ سے آج تک نہ تو یہاں کوئی بجلی کا آفیسر آیا ہے اور نا ہی کوئی بجلی اہلکار، جو ان پسماندہ لوگوں کی داد رسی کرتا۔'

کوکرناگ کے لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ مقامی گاؤں میں بجلی کی ترسیلی لائن کافی کمزور ہےجو معمولی ہوا کے جھونکے سے گر جاتی ہے۔ جبکہ محکمہ نے ناگندر میں بجلی کے کھمبے کبھی نصب ہی نہیں کئے۔

لوگوں کے مطابق انہوں نے خود اپنے گھروں سے لکڑی کے کھمبے لا کر نصب کئے ہیں جو کہ بار بار خراب موسمی حالات کا شکار ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں۔ جس سے راہ گیروں پر خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔ جبکہ آج تک کئی بار حادثات بھی پیش آئے ہیں۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ سردیوں کے ایام میں انہیں مہینوں تک بجلی سے محروم ہونا پڑتا ہے ۔ لوگوں کے مطابق گذشتہ بابرکت مہینے میں انہوں نے بجلی دیکھی ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے کا ٹرنسفارمر علاقے سے تقریباً ڈھائی کلومیٹر نیچے کی دوری پر نصب کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے وولٹیج ڈراپ ہو جاتا ہے۔

اس مشکلات کا حل کرنے کے لئے اگرچہ یہاں کے رہایش پذیر لوگوں نے کئی بار محکمہ بجلی کی نوٹس میں یی بات لائی، تاہم ان کی اس مشکلات کو حکام بالا نے ہمیشہ نظر انداز کیا۔

احتجاجی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی اس فریاد کی جانب اپنی توجہ مرکوز کریں۔ تاکہ لوگوں کو ان مشکلات سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.