جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل کے ڈار محلہ گلاب باغ کے رہائشیوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف آج جم کر احتجاج کیا۔ اور گاندربل روڈ ویز کو ایک گھنٹہ کے لیے جام کر دیا۔
مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ان کے محلہ میں لگا ٹرانفارمر مسلسل خراب ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین ماہ میں کئی بار ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہیں لیکن خراب ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔”
اس تعلق سے ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر ایک ہفتہ قبل سے ہی خراب ہے اور اسے اب تک ٹھیک نہیں کیا گیا جس کے باعث اس شدت کی سردی میں انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
لوگوں نے احتجاج کے دوران محکمہ سے 250 کے وی کے نئے ٹرانسفارمر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہر روز پیش آنے والی پریشانیوں سے انہیں نجات مل سکے۔