ترال:جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اس سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ جنگلی جانور بھی خوراک کی تلاش میں رہائشی علاقوں کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ اسی درمیان ترال کے آری پل تھانہ علاقے میں جنگلی بلی کے ایک بچے کو داخل ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ اسی درمیان گزشتہ روز شام سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میں مقامی لوگوں نے ایک جنگلی بلی (leopad cat) کے بچے کو زندہ پکڑ کر محکمۂ جنگلات کے حوالے کر دیا ہے۔ سب ضلع ترال میں محکمہ جنگلات کے مطابق ناگہ ناڈ گوجر بستی میں جنگلی بلی کے بچے کو دیکھا گیا۔ ممکن کھانے کی تلاش میں رہائشی علاقے کی طرف چل آیا ہو گا۔مقامی باشندوں نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلی کے بچے کو مارنے کے بجائے اسے پکڑ کر محکمۂ جنگلات کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:Kulgam Shop Gutted کولگام میں آتشزدگی، دکان خاکستر
انہوں نے مزید کہا کہ جنگلی جانوروں کو بچانا ہمارا فرض ہے۔ آپ صرف احتیاط برتے تا کہ کسی کو کسی قسم کے نقصان نا پہنچے باقی کام محکمی جنگلات کرے گا۔ انہوں نے کا کہا کہ مقامی باشندوں نے جنگلی بلی کے بچے کو آری پل تھانے کی پولیس کی موجودگی میں محکمۂ جنگلات کے حوالے کیا۔ خانہ گنڈ کے محکمۂ جنگلات کے رینج آفیسر بشیر احمد بابا نے ای ٹی وی بھارت کے نمایندے کو فون پر بتایا کہ جنگلی بلی کو وایلڈ لایف زون خانہ گنڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ برفباری کے بعد جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں رہائشی علاقوں کی طرف آ سکتے ہیں لہٰ ذا احتیاط سے کام لیا جائے۔ رہائشی علاقے میں جنگلی جانوروں کو دیکھنے کے بعد اسے نا مارے۔ اس کی اطلاع محکمۂ جنگلات کو دیں۔