اس کی ایک مثال شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والا نعیم احمد ہے جو رضاکارانہ طور پر اس مشکل وقت میں جب دنیا کورونا وائرس سے پریشان ہے اپنے دو اور ساتھیوں کے ساتھ غریب اور لاچار لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نعیم احمد کا کہنا ہے کہ ' اس نے تین لوگوں کی ٹیم بنائی اور ڈونیشن سے پیسے جمع کیا اور اس پیسے سے ہم ان لوگوں تک پہنچتے ہیں جن کو کھانے کی پرابلم ہے اور جو لاک ڈاون ہوا ہے اس میں جن کو بھی کسی بھی حد تک کوئی بھی مشکلات ہے، کھانے پینے کی یا گھر میں اشیاء خوردنی کی تو ہم لوگ ان کے گھروں میں کھانے پینے کی چیزیں پہنچاتے ہیں۔'
نعیم احمد نے مزید کہا کہ' آج تک ہم نے تقریبا 500 کٹس غریب اور مستحق لوگوں تک پہنچائے ہیں اور انشاءاللہ اب ہم عیدالفطر تک غریب اور ضرورت مندوں کو عید کا سامان پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ' دن بہ دن کورونا وائرس سے حلات خراب ہو رہے ہیں اور ہماری اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے چاہے وہ ہندو مسلمان یا سکھ ہو اور کوئی بھی بوکھے پیٹ نہیں سونا چاہے'