باہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپرر کے گل آباد علاقے میں مقامی باشندوں جس میں خواتین کی تعداد زیادہ نے پانی کی قلت پر محکمہ جل شکتی کے خلاف جم کر احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔احتجاج و ناکہ بندی کے سبب آمدورفت متاثر ہوگئی ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر خواتین کو سمجھا کر ناکہ بندی ختم کرائی۔ مقامی باشندہ نے کہا کہ ہم لوگوں کو کافی مشکلات ہے اور ہم کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ہم گندا پانی پینے کے لئے مجبور ہوتے ہیں۔اس سے ہم کو بیماریوں کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اگرچہ انتظامیہ کی طرف سے دس سال قبل یہاں پر ایک اسکیم کو تعمیر بھی کیا گیا لیکن ہمیں کوئی فایدہ حاصل نہیں ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: PDD Employees Protest ضلع پلوامہ میں محمکہ بجلی کے ملازمین انتظامیہ سے نالاں
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کو کوئی شوق نہیں ہے کہ ہم سڑکوں پر احتجاج کریں لیکن ہم کو مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہم پانی کی بوند بوند کے لے ترستے ہیں۔
سرکار پینے کے صاف پانی کی حوالے سے روز بلند و بالا دعویٰ کرتی ہے لیکن حالات اس کے برعکس ہیں۔پانی کی قلت کے سبب لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی کو اس سلسلے میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری پریشانی ختم ہو سکے۔محکمہ اگر کوئی قدم نہیں اٹھاتا ہے تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔