ETV Bharat / state

Protest Against Dilapidated Road خستہ حال رامبن میترا روڈ عوام کے لئے پریشان کا باعث - رامبن میترا روڈ عوام کے لئے پریشان کا باعث

ضلع رامبن میں واقع میترا روڈ کی خستہ حالت سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔

خستہ حال رامبن میترا روڈ عوام کے لئے پریشان کا باعث

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 1:01 PM IST

خستہ حال رامبن میترا روڈ عوام کے لئے پریشان کا باعث

رامبن :مرکز کے زیرانتظام یوٹی جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ضلع ہیڈکوارٹر میں قدیم قومی شاہراہ پر جھولا پل کے قریب سڑک کھسکنے سے ٹریفک کی آمدورف پر ضلع انتظامیہ نے پابندی عائد کر دی ہے۔

نیشنل ہائے وئے اتھارٹی آف انڈیا یونٹ رامبن کی جانب سے سڑک کی بحالی کیلئے کام بھی شروع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل رامبن میں واقع جھولا پل کے قریب سڑک میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع ملی۔اس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے عوام کی حفاظت کیلئے فوری طور سے حکمنامہ جاری کیا کہ فورا گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی جائے ۔

ذرائع کے مطابق قصبہ قدیم رامبن سے میتراہ اور میترہ چوک کے درمیان سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے خستہ حال سرک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔لیکن انتظامیہ کی جانب سے مناسب قدم نہیں اٹھائے جانے کے سبب مقامی باشندوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:DC Budgam ڈی سی بڈگام کا نئے ہسپتال کیلئے مختص پلاٹ کا معائنہ

مقامی باشندوں نے مزید کہاکہ ضلع انتظامیہ اور نیشنل ہائی وئے سے خستہ حال سڑک کی جلد سے جلد مرمت کا کام جلد سے جلد شروع کیا جائے تا کہ لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.