یہ واقعہ جموں کے وارڈ نمبر 48 کا ہے، جہاں مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مسلسل خراب پانی سپلائی کیا جا رہا ہے، جس وجہ سے لوگوں کی طبیعت خراب ہو رہی ہے۔
مظاہرین بوتلوں میں گندے پانی لے کر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے علاقی دفتر 'بوریا پمپنگ اسٹیشن' کے باہر نعرے بازیاں کر رہے تھے۔
علاقے کے وارڈ کمشنر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک اور ان کے صلاح کاروں کو تحریری طور پر شکایت درج کرائی کہ وہ اس مسئلہ کو جلد حل کریں، لیکن ابھی یہ حل نہیں ہوا ہے۔
گذشتہ 3 برسوں سے علاقے کے تمام لوگ گندہ پانی پی کر بیمار ہو رہے ہیں۔