ETV Bharat / state

Drainage System work Delay in Budgam سڑکوں پر جمع پانی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا - Kashmir is deprived of basic facilities

بڈگام کے بمنہ میں گزشتہ دو برسوں سے ہورہے ڈرینج سسٹم کے کام نے مقامی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ ڈرینج سسٹم کے جاری کام کی وجہ سے وہاں کی سڑکیں خستہ حالی کے شکار ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ drainage system work Delay in Budgam

سڑکوں پر جمع پانی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 4:53 PM IST

بڈگام: ملک کے مختلف حصوں میں ایکسپریس وے اور فور لین سڑک کا جال بچھایا جارہا ہے، ہر شعبے میں ترقی کا کام جاری ہے تاہم جموں و کشمیر کے کئی علاقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ضلع بڈگام کے بمنہ کھمانی میں گزشتہ دو برسوں سے ہورہے ڈرینج سسٹم کے کام نے مقامی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ ڈرینج سسٹم کی جاری کام کی وجہ سے وہاں کی سڑکیں خستہ حالی کے شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سڑکو پر جمع پانی کی وجہ سے بچے اسکول جانے سے کترارہے ہیں تو راہگیر متبادل راستہ تلاش کرنے کو مجبور ہورہے ہیں۔

اس مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے آج ای ٹی وی بھارت کا نمائندہ بمنہ کھمانی علاقہ پہنچا جہاں پہلے سے موجود مقامی لوگوں نے بتایا کہ تقریبا دو برسوں سے ڈرینج سسٹم کا کام جاری ہے تاہم آج تک مکمل نہیں ہوسکا اس ڈرینج سسٹم کی وجہ سے ہمارے گھروں کو نقصان ہورہا ہے بچے اسکول نہیں جارہے ہیں ہمیں گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے لیکن کام میں مسلسل تاخر کی جارہی ہے۔ وہیں جائے وقوع پر موجود ایک بزرگ خاتون نے بتایا کہ علاقے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ہماری زندگی اجڑ سی گئی ہے گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔ ڈرینج سسٹم کی تعمیر کا کام جاری ہے لیکن 2 سال میں اب تک کام مکمل نہیں ہوسکا اس سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانیو کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

مزید پڑھیں:

دوسری جانب لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بمنہ کھمانی سرینگر شہر اور ضلع ہیڈ کوارٹر بڈگام کے قریب ہونے کے بعد بھی حکومت اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں تاخر کیوں کررہی ہے، مقامی لوگوں نے اس مسئلے کو لیکر کئی بار ضلع انتظامیہ سے ملاقات بھی کی لیکن مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلا تاہم اب دیکھنا ہے کہ ببمنہ کھمانی کے لوگوں کا یہ مسئلہ کب تک حل ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.