ETV Bharat / state

بلدیاتی اراکین نے اجے پنڈتا کے قتل کی مذمت کی - اننت ناگ میں حالیہ سرپنچ کی ہلاکت

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حالیہ سرپنچ کی ہلاکت پر آج ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔

بلدیاتی اراکین کی جانب سے پریس کانفرنس
بلدیاتی اراکین کی جانب سے پریس کانفرنس
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 7:02 PM IST

اس موقع پر میونسپل کمیٹی دیوسر کے صدر مشتاق احمد بٹ نے کہا کہ 'پریس کانفرنس کا مقصد ہلاک شدہ سرپنچ اجے پنڈتا بھارتی کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔'

بلدیاتی اراکین کی جانب سے پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ 'جس طریقے سے اجے بھارتی کا قتل کیا گیا، وہ ایک بزدلانہ کارروائی تھی جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔'

پریس کانفرنس کے دوران مشتاق احمد بٹ نے حکومت سے اجے بھارتی کے اہل خانہ میں سے دو افراد کو سرکاری نوکری و دیگر مراعات دینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'انتخابات میں حصہ لیتے وقت ہم نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا اور بھارت کے آئین پر یقین رکھتے ہوئے انتخابات ميں حصہ لیا۔ تاہم حکومت اراکین سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے میں ناکام ثابت ہوئی جس کے باعث پنچ، سرپنچ اور بلدیاتی اراکین عدم تحفظ محسوس کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایک پنچ و بلدیاتی رکن سرکاری مشینری اور عوام کے درمیان پل کا کام کرتا ہے، تاہم وادی میں افسر شاہی اور بیوروکریسی کے ماحول میں سرکاری محکموں میں تعینات افسران ان کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔'

اس دوران اراکین نے حکومت سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر 30 جون تک انکے جائز مانگوں کو پورا نہ کیا گیا تو اراکین اس کے بعد اپنا آئندہ لائحہ عمل مرتب کرے گے اور اجتماعی طور اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.