سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں واقع ٹیگور ہال میں ادبی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کے شعرا نے حصہ لیا۔شعرا کرام نے کلام سے سامعین کو محفوظ ہونے کا موقع فراہم کیا۔
اس تقریب میں زیادہ تعداد مرد شعرا نے شرکت کی جبکہ چند خواتین شعرا بھی اس مجلس میں موجود تھیں جن میں ایک خاتون شعرا ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والی تجی۔اس تقریب میں شعرا نے اپنے انداز میں اپنے شاعری بیان کی اور سامعین کو محفوظ کیا۔
شعرا کے علاوہ اس مجلس میں اردو زبان اور اردو شاعری پر تحقیق کرنے والے کچھ اسکالر بھی تھی جن میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے مبارک لون بھی موجود تھے۔جموں کشمیر کلچرل اکاڈمی آئے روز ٹیگور ہال ہالینڈ کلچرل اکاڈمی میں ادب پر تقاریب کا اہتمام کررہی ہے جن میں مقامی ادیب، مصنفین، شعرا شرکت کرتے ہیں۔
کشمیر کے معروف شاعر رفیق راز نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات تکلف دہ ہے کہ ادب کا بازار گرم نہیں ہے لیکن انتا سرد بھی نہیں ہے کہ ادب کہیں دکھ نہیں رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ادب کے شوقین اور اس سے محبت کرنے والے افراد کتابیں پڑھتے ہیں، ادب کی تقاریب میں شرکت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Shahid Bashir Class 12th Topper بڈگام کے چڈورہ سے تعلق رکھنے والے شاہد بشیر نے 12ویں کلاس میں ٹاپ کیا
کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں شاعری پر تحقیق کررہے اسکالر مبارک لون نے بتایا کہ نوجوان اگرچہ بڑی تعداد میں ادب کے ساتھ منسلک نہیں ہے تاہم کچھ نوجوان ادبی خدمات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔