تفصیلات کے مطابق 2008 میں ایک دل دوز واقعہ پیش آیا جب غلام حسن ملک ولد فتح ملک ساکنہ چک سعید پورہ شوپیاں نے اپنی بہو گلشن اختر کا قتل کردیا۔
جس کے بعد پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایف ائی آر زیر نمبر 235/2008 درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس نے عدالت میں چالان پیش کیا جس کے دوران کئی برس تک اس کیس کی سماعت ہوئی۔ 12 سال بعد سیشن جج شوپیاں سکندر اعظم چودھری نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم غلام حسن ملک پر 10 ہزار روپیے جرمانہ عائد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہیں۔
جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خسر (ملزم) نے انسانیت سوز حرکت کی ہے لہذا اُسے عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔