ETV Bharat / state

Lieutenant Governor لیفٹیننٹ گورنر نے بڈگام میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڈگام ضلع کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعے پر انہوں نے عوام سے ترقیاتی منصوبوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی کی ترقی عوام کی ترقی ہے۔ اس میں لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بڈگام ضلع کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 12:11 PM IST

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں ؤ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج بڈگام ضلع کے مختلف مکمل شدہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ بڈگام قصبے کی خوبصورتی بڑھانے کی پہل معیشت کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنائے گی اور ساتھ ہی اس کی ماحولیات کو مضبوط کرے گی اور زندگی میں آسانیاں پیدا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے ضلع کی ولولہ انگیزی اور عزائم کے عکاس کرتے ہیں۔ راج بھون میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور نوجوانوں سے ایک شاندار مستقبل کے ترقیاتی کے اہداف کو حاصل کرنے میں اپنی اجتماعی ذمہ داری کو نبھانے پر زور دیا۔

ایل جی نے کہا کہ بھارت ایک نئی سوچ اور نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم نے چاند کو چھوا ہے لہذا اب ہمیں بڑے اہداف طے کرنے چاہئیں۔ اب، ہمیں نئی ​​رفتار اور پیمانے کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور ایک ترقی پسند معاشرے کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کرنا چاہیے اور اسمارٹ سٹیز، اسمارٹ ٹاؤنز اور اسمارٹ ولیجز کے وژن کو سمجھنا چاہیے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کے تئیں حساس ہے اور جموں و کشمیر کی جامع اور پائیدار ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ہماری کوششیں شامل ترقی پر مرکوز ہیں جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پرایاس کے ویژن سے ظاہر ہوتا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر معیار زندگی فراہم کیا جا سکے، تاکہ تفاوت کو دور کیا جا سکے اور ان کی خواہشات کو پورا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: T20 Cricket tournament In Pulwama پلوامہ پولیس کے زیر اہتمام ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ

لیفٹیننٹ گورنر نے بیروہ میں بیرم غار کے بنیادی ڈھانچے، سہولیات اور خوبصورتی کے کاموں کی تشکیل کے ذریعہ آچاریہ ابھینو گپت کو اعزاز دینے کے لئے ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی۔ نذیر احمد خان چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل بڈگام نے ترقی کو نچلی سطح تک لے جانے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.