واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلا یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے۔
پرچم کشائی کے بعد لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ برس جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک بڑی تبدیلی کا سال تھا۔'
جی سی مرمو نے کہا کہ 'عارضی حیثیت کے خاتمے نے جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان مالی اور قانونی رکاوٹوں کو ختم کردیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'دفعہ 370 کی منسوخی نے جموں و کشمیر کو حقیقی معنوں میں ملک سے متحد کر دیا ہے'۔