ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے پلوامہ کا دورہ کیا - جموں و کشمیر نیوز

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔

لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو نے پلوامہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 12:29 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے 'کسان پکھواڑہ' کا افتتاح کیا اور وہاں محتلف محکموں سے لگے اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا اور جانکاری حاصل کی۔

جی سی مرمو نے ضلع پلوامہ میں 19 پروجیکٹس کا افتتاح کیا جو تقریباً 91.91 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جا رہے ہیں اور اس کے بعد منی سیکریٹریٹ پلوامہ میں افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ضلع کی تعمیر و ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو نے پلوامہ کا دورہ کیا

اس موقع پر انہوں نے افسران کو تعمیر و ترقی میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے 18 وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسئلے سنے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف اسکیموں کی عمل آوری، تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے میں تیزی لائیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سماج، کاروبار، پی آر آئی اداروں اور کسانوں اور باغبانی کے شعبوں کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

وہیں ان وفود نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

ساتھ ہی اس موقع پر ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور اس کے علاوہ دیگر افسران موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.