ETV Bharat / state

کے جے ایس ڈھلون ' اتم یودھ سیوا میڈل' سے سرفراز

یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون کو چنار کور کمانڈر کی حیثیت سے اتم یودھ سیوا میڈل(یو وائی ایس ایم (سے نوازا گیا ہے۔

کے جے ایس ڈھلون ' اتم یودھ سیوا میڈل'  سے سرفراز
کے جے ایس ڈھلون ' اتم یودھ سیوا میڈل' سے سرفراز
author img

By

Published : Jan 26, 2020, 10:18 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:56 AM IST

لیفٹیننٹ جنرل ڈھلون کے ایک برس کے عرصہ کی خدمات کے دوران جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی اور پلوامہ آئی ای ڈی جیسے اہم واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'کے جے ایس ڈھلون کے چنار کور کمانڈر کے عہدے کے دوران وادی کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متعدد عسکریت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'پاکستان زیر انتظام کشمیر کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لگاتار شدت پسندوں کے لانچنگ پیڈز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جس نے وادی کے اندر شدت پسندی کے واقعات کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا'۔

بیان کے مطابق دیگر سکیورٹی فورسز جیسے جموں و کشمیر پولیس، سی اے پی ایف، انٹیلیجنس ایجنسیز اور سول انتظامیہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہوں نے وادی میں بالخصوص 5 اگست 2019 کے بعد امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ عسکریت پسندوں کے ذریعہ بے رحمانہ طریقے سے نشانہ بنائے جانے والوں کی ہلاکت کے علاوہ عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ '

واضح رہے کہ گذشتہ سال لیفٹیننٹ جنرل ڈھلون نے "آپریشن ماں" شروع کیا تھا جس کے ذریعے شدت پسند تنظیموں میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو شدت پسندی کا راستہ ترک کرکے اپنے گھر واپس لایا گیا۔ یہاں تک کہ انکاؤنٹرز کے دوران ماؤں نے اپنے بیٹوں کو ’واپسی‘ پر راضی کرلیا اور بہت سے نوجوانوں نے شدت پسندی ترک کردی۔

Intro:Body:

Lieutenant General KJS Dhillon has been awarded the prestigious Uttam Yudh Seva Medal (UYSM)

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 10:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.