اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرنگ میں ایس ڈی ایم کی نگرانی میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے وائلو، دندی پورہ کے علاقوں میں ادویات فروخت کرنے والے کئی میڈیکل شاپس پر چھاپہ ڈالا اور ادویات کا معائنہ کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرگ کنٹرول آفیسرز کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں نے مذکورہ جگہوں پر قائم کم از کم 15 میڈیکل شاپس کا معائنہ کیا۔ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر لارنو میں تین، وائلو میں ایک اور بیدھارڈ کوکرناگ میں ایک میڈیکل شاپ کی لائسینس کو موقع پر ہی معطل کر دیا گیا۔
وہیں لارنو کوکرناگ میں جے ایس فارمیسی اور پیرا میڈیکل اسٹور کو مقررہ ادویات کے ریکارڈ کی عدم موجودگی ادویات کی نا مناسب اسٹوریج و دیگر کیی وجوہات کی بنا پر نوٹس اجراء کئے گئے اور مقررہ وقت کے اندر اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Trekking Events In Doda ڈوڈہ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے 10 روزہ رہائشی ٹریکنگ کا انعقاد
علاقے کے کیمسٹوں سے کہا گیا کہ وہ اصولوں کے مطابق کام کریں، اور ادویات کی دکانوں میں سی سی ٹی وی لگائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے وائلو، دندی پورہ کے علاقوں میں ادویات فروخت کرنے والے کئی میڈیکل شاپس پر چھاپہ ڈالا اور ادویات کا معائنہ کیا۔