ETV Bharat / state

LG Manoj Sinha on Film shootings دو برسوں میں خطے میں 300 فلموں کی شوٹینگ ہوئی، ایل جی منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ فلم پالیسی کو نافذ کرنے کے بعد گذشتہ دو برسوں میں خطے میں 300 فلمیں فلمائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ فلم ہدیت کاروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 12:48 PM IST

دو برسوں میں خطے میں 300 فلمیں فلمائی گئی:ایل جی منوج سنہا

سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹی وی سیریل "پشمینہ" کی شوٹنگ کا رسمی افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ 'آج سے دو سال قبل جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد نئی فلم پالیسی جاری کی جس کے بعد اب تک یہاں تقریباً 300 فلمیں فلمائی گئی ہیں۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'جموں و کشمیر اب دوبارہ فلمکاروں کا پسندیدہ مقام بن رہا ہے۔ 80 کی دہائی کا وہ دور واپس آ رہا ہے جب کشمیر میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی۔ ایک بار پھر وہ دن واپس لوٹ کر آ رہے ہیں۔' ایل جی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 'وادی میں فلمی سیاحت کی بحالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو نہ صرف فروغ ملے گا بلکہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کے بھی ملیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں:Dengue Cases Spike In Jammu جموں میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

واضح رہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران جہاں وادی میں سامنتھا روتھ پربھو اور وجے دیورکوندا کی فلم کی شوٹنگ ہوئی، وہیں عالیہ بھٹ اور رنبیر سنگھ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ وادی میں ہوئی۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی اداکار اور ہدایت کار وادی میں شوٹنگ کا منصوبہ بنا رکھے ہیں۔ گذشتہ ہفتے معروف ہدایت کار امتیاز اعلی بھی وادی کے دورے پر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.