تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس, 52 آر آر فوج اور سی آر پی ایف کے 177 بٹالین نے مشترکہ کارروائی کے دوران لشکر طیبہ کے ایک قریبی ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذراءع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے معاون سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے بارہمولہ کے سنگرامہ کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایا اور عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ معاون کی شناخت اوڑی کے سجاد احمد خان ولد عنایت اللہ خان کے طور پر ہوئی ہے۔ فورسز نے اس کے قبضے سے اے کے 47، دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن تارزو میں ایف آئی آر زیر نمبر 62/2020 کے بارے میں اور تفتیش شروع کردی گئی۔