ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا نے لہہ کو سیاحتی طور پر فروغ دینے کےلیے یہاں کے کشورک باکاولا رمپوچھی ایئرپورٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
موجودہ ٹرمینل عمارت صرف 4 ہزار مربع میٹر رقبہ پر محیط ہے جبکہ اسے ترقی دیکر احاطہ کو 19 ہزار مربع میٹر تک وسعت دینے کا منصوبہ ہے جس میں تین ایرو بریجز ہوں گے۔
کشوک باکولا رمپوچھی ایئرپورٹ کے ڈائرکٹر سونم نربو نے بتایا کہ ’ایئرپورٹ کو انتہائی جدید طرز پر ترقی دی جائے گی، تمام جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جبکہ موجودہ ایئرپورٹ میں صرف 80 ہزار مسافرین کی گنجائش تھی اسے بڑھاکر 25 لاکھ مسافرین کی گنجائش تک بڑھایا جائے گا۔
موجودہ ایئرپورٹ کو 480 کروڑ روپئے سے ترقی دیکر ٹرمینل عمارت کو جدید ترین اس کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔ نیا ٹرمینل 2022 تک تیار ہوجائے گا اور یہ عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔