اننت ناگ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ ٹریفک نے کمر کس لی ہے۔ اس دوران ٹریفک پولیس نے اننت ناگ کے مختلف علاقوں اور سرینگر جموں قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد ٹریکٹر، اور موٹر سائکل ضبط کرلئے ہیں، جبکہ کئی افراد کے خلاف چالان بھی کاٹا گیا۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بڑھتے ٹریفک حادثات کو کم کرنے کےلئے محکمہ ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروئی شروع کردی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک روندر پال سنگھ کے مطابق اننت ناگ اور جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گزشتہ کئی مہینوں سے سڑک کے مختلف حادثات رونما ہوئے، جن میں کئی جانیں ضائع ہوچکی ہے، تاہم ٹریفک حادثات کےلئے کافی حد تک لوگ خود بھی ذمہ دار ہے کیونکہ اگر لوگ ٹریفک قوانی پر عمل کریں گے تو حادثات کافی حد تک کم ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل بائکوں، سیکوٹیوں اور گاڑیوں میں کم عمر کے لڑکے سوار ہوتے ہیں جو بغیر سوچے سمجھے موٹر سائکل، سکیوٹی یا گاڑیاں چلاتے ہیں اور پھر وہ ان کی قابو سے باہر ہوجاتے ہیں۔ جبکہ موٹر سائکل چلاتے وقت وہ اپنے سروں پر ہیلمٹ بھی نہیں لگاتے اور ناہی ان لڑکوں کے پاس لائسنس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام چالان یا جرمانہ عائد کرنا ہے لیکن گاڑی چلانے یا بائک چلانے سے روکنے کےلئے والدین ہی اپنے بچوں کو روک سکتے ہیں۔
اس دوران انہوں نے مزید کہاکہ اسی طرح مسافر گاڑیوں میں لوگ بے ہنگم چڑھ جاتے ہیں۔ عام طور پر سومو گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ خود ہی چڑھ جاتے ہیں۔ ڈرائیور کی سیٹ پر بھی ایک اور مسافر بیٹھتا ہے جو سب سے زیادہ خطر ناک معاملہ ہے کیونکہ سومو گاڑی میں دس گھرانوں کے دس افراد ہوتے ہیں، جو حادثے کی وجہ سے ازجان ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں دور دراز علاقوں تک پہچنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ مگر ٹریفک اہلکاروں کے نکلتے ہی پھر وہی حال ہوتا ہے۔ اس کے لئے مسافروں کو ہی گاڑی کے ڈرائیور کو اوور لوڈنگ سے روک لینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:
- ونپوہ اننت ناگ سڑک حادثہ میں اسکوٹی سوار ہلاک
- اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں دو مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد: فوج
انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھیں گے، اگر کسی بھی گاڑی کو ہائی پرمشن پلیٹ کے بغیر دیکھا جائے گا تو اس کے خلاف سخت کاروائی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ساتھ ساتھ موٹر سائکل اور سیکوٹی پر اگر دو افراد سوار ہوں گے تو دونوں کو ہیلمٹ لگانا لازمی ہے۔ محکمہ ٹریفک نے تمام قسم کی گاڑیاں موٹر سائکل اور سیکوٹی چلانے والوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر ہائی پرمشن نمبر پلیٹ لگوائیں۔