ETV Bharat / state

Lasjan Flyover In Srinagar سرینگر کا لسجن فلائی اوور 12 برس بعد بھی نامکمل

سرینگر کے مضافات لسجن میں سرینگر جموں شاہراہ پر تعمیر کیے جارہے فلائی اوور پر سنہ 2011 سے کام جاری ہے، لیکن 560 میٹر کا یہ پروجیکٹ آج تک پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ہے جس سے ٹریفک کی آمد و رفت میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

سرینگر کے لسجن فلائی اوور 12 برس بعد بھی نامکمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 2:34 PM IST

سرینگر کے لسجن فلائی اوور 12 برس بعد بھی نامکمل

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر کے دارلحکومت سرینگر ۔جموں شاہراہ پر فلائی اوور کے تعمیراتی کام گزشتہ 12 برسوں میں بھی مکمل نہیں ہو پایا۔اس فلائی اوور کی تعمیر جون میں مکمل کرنی تھی لیکن سست رفتار کام سے یہ اہم فلائی اوور مکمل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ فلائی اوور نیشنل ہاوئے اتھارٹی آف انڈیا تعمیر کر رہی ہے جس نے سنہ 2011 میں اسکا ٹھکیہ رامکی انفراسٹرکچر کمپنی کو دیا تھا۔ تاہم رامکی نے مختلف دقعتوں کا بہانہ بنا کر اس کام کو مکمل نہیں کیا۔

سنہ 2020 میں این ایچ اے آئی نے رامکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کیا اور اس فلائی اوور کو گوار کنسٹرکشن لمیٹڈ کو سونپا جس کو دو برس کی مدت میں یہ 560 میٹر پروجکٹ مکمل کرنا تھا۔ تاہم مذکورہ کمپنی نے بھی ناسازگار موسم اور دیگر وجوہات کے باعث اسکو وقت پر مکمل نہیں کیا۔ 76 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے اس فلائی اوور کی تکمیل میں مزید ایک ماہ کا وقت لگے گا۔ ای ٹی وی بھارت نے اس فلائی اوور کی تعمیر کا جائزہ لیا اور وہاں موجود انجینئر سے بات کی جن کے مطابق اس پروجیکٹ کا 95 فی صد کام مکمل ہوا ہے اور ایک ماہ کے بعد اسکو ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔

سرینگر ضلع کمشنر محمد اعجاز نے مئی میں اس پروجیکٹ کا جائزہ لیا تھا جس دوران این ایچ اے آئی کے پروجیکٹ منیجر نے بتایا تھا کہ فلائی اوور پر 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ ضلع کمشنر نے انکو ہدایت دی تھی کہ پروجیکٹ پر مزید مزدور اور مشینری تعینات کی جائے تاکہ کام میں تیزی لاکر اسکو مئی کے آخری تک مکمل کیا جائے۔ تاہم این ایچ اے آئی نے مزید ایک ماہ کا وقت مانگ کر اسکو فلائی اوور کو جون میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کہ تھی، تاہم یہ پروجیکٹ ستمبر کے اواخر تک مکمل ہوسکتا ہے۔ فلائی اوور پر کام کررہے ایک میکانک سنیل کمار نے بتایا کہ اس پروجیکٹ پر چھوٹی کام کو مکمل کیا جارہا ہے اور ایک ماہ کے بعد یہ ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Sports Festival At Gadoora گڈروہ میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

نیشنل ہاوئے اتھارٹی آف انڈیا کے پروجیکٹ ڈاریکٹر اندریش کمار نے فون پر بتایا کہ اس فلائی اوور کو کا پانچ ستمبر تک مکمل ہوگا اور ۱۰ ستمبر کو ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔ ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے بھی اس فلائی اوور کی نامکمل تعمیر پر بات کرنے سے گریز کیا کیونکہ انہوں نے فون اور ٹیکسٹ پیغام کا جواب ہی نہیں دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.