ETV Bharat / state

بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جموں و کشمیر کے انتخابی حلقہ بجبہاڑہ میں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیاب ضبط کی ہے۔ اس معاملے میں تین مقامی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Jk-ang-02-huge quantity of poppy recovered in krandigam bijbehara-av-jkc10023
بھاری مقدار میں منشیات برآمد
author img

By

Published : May 27, 2021, 7:37 AM IST

اسمبلی حلقہ بجبہاڑہ میں منشیات فروشوں اور اس کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے تحصیلدار بجبہاڑہ، جموں وکشمیر پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے تین منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور فکی برآمد کی۔

دیکھیں ویڈیو
تحصیلدار بجبہاڑہ غلام رسول نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منشیات فروشی کی اس کارروائی میں تیس کنال اراضی پر پھیلی ہوئی فکی کو ضائع کیا ہے۔ اس سلسلے میں تین افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ جن میں ایک کی شناخت نثار احمد شیخ، عبدالرحمان بٹ اور غلام نبی کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی لوگ کرنڈی گام کے رہائش پذیر ہیں۔ معاملے میں پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ منشیات کے متعلق کوئی بھی جانکاری ملے تو پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.