اس موقع پر ضلع پولیس آفیسر راجیو اوم پرکاش پانڈے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ یہ پروگرام آرگنائزیشن کی جانب سے اور ضلعی پولیس کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
ضلعی اسپتال کے احاطے میں ایک لنگر کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی افراد اور اسپتال کے مریضوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔
مہمان خصوصی نے باقاعدہ طور پر پروگرام کا آغاز کیا اور آرگنائزیشن کے اراکین نے ضلعی اسپتال میں داخل مریضوں میں پھل تقسیم کیے اور انہیں نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر روہت چڈگل ، اے ایس پی راجندر سنگھ کٹوچ ، اسٹیشن انچارج وجے سنگھ چودھری اور دیگر افسران موجود تھے۔