یاتریوں کی سہولت کے لیے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے سنجیچھاٹ میں مفت لنگر خدمات کا آغاز کیا ہے۔ سنجیچھاٹ میں یہ سہولت سال بھر لوگوں کے لیے میسر رہے گی۔
پرساد خدمت کا افتتاح شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شری رمیش کمار نے کیا۔ لنگر خدمت کے آغاز سے قبل پنڈال میں پوجا پارٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر موجود عقیدت مندوں نے اس سہولت کو متعارف کرنے پر شرائن بورڈ کی ستائش کی۔
شری رمیش کمار نے کہا کہ 'لنگر خدمت چوبیس گھنٹے کام کریں گی اور یاتریوں کو کھیر، کالا چنا اور چائے پیش کی جائے گی۔'
عقیدتمندوں کی سہولت کے لئے چھت پر ایک ویٹنگ ایریا (انتظار کرنے کی جگہ) بنایا گیا ہے تاکہ بارش کے موسم میں یاتریوں کو پریشانی نہ ہو۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شرائن بورڈ نے گذشتہ برس مئی سے ہی کٹرا اور اڈھوکوری کے تاراکوٹ روٹ پر مفت باورچی خانے کا قیام عمل میں لایا تھا۔