سری نگر: کشمیر کے تجارتی مرکزی سرینگر کے لال چوک اور دیگر بڑے بازاروں میں گذشتہ کچھ برسوں سے ٹریفک کے ابتر نظام نے تاجروں کو خسارے میں ڈال دیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک جام کے پیش نظر لال چوک اور دیگر بازاروں میں ٹریفک ڈائورزن کیا ہے۔ وہیں مسافر یا نجی گاڑیوں کو ان بازاروں میں رکنے پر پابندی عائد کی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ لال چوک و دیگر متصل بازاروں میں گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی سے لوگ خریداری کے لیے ان بازاروں کو اب ترجیح نہیں دے رہے ہیں۔ Lal Chowk is Losing its Commercial Vibrancy due to Poor Traffic System
یہ بھی پڑھیں:
اگرچہ انتظامیہ نے لال چوک میں دو جدید پارکنگ اسپاٹ قائم کیے ہیں تاہم یہ گاڑیوں کی تعداد کے مقابلے میں کم ہے۔ ٹریفک کے اس ابتر نظام سے دکانداروں کو روزانہ خسارہ ہورہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے لال چوک اور دیگر تجارتی مراکز میں گاڑیوں کے رکنے کی اجازت دی تھی تاہم اس پر افسران عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی سختی اور پارکنگ کی عدم دستیابی سے لال چوک اپنی تجارتی رونق کھو رہا ہے جس پر انتظامیہ کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔