سمندری سطح سے تقریباً 14 ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع سرچو میں تین دنوں سے پھنسے جبل پور سیول ڈیفینس کے 5 انجینئروں کو لاحول پولیس نے بچالیا ہے۔ یہ تمام انجینیئر جونیئر فوج کی گا ڑیوں کی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لیے لیہ گئے تھے اس دوران برف باری ہونے کی وجہ سے سبھی سرچو میں پھنس گئے تھے۔

لیہ سے واپس آتے وقت سرچو میں انجیئنروں کی گاڑی پھنس گئی جس کی وجہ سے 5 انجینئروں کو منفی 15 ڈگری سنٹی گریڈ میں دو دن رہنا پڑا۔ تاہم لاحول پولیس نے منگل کی رات 5 انجیئنروں کوبچا کر کلنگ پہنچایا ۔
واضح رہے کہ تمام انجینیر فوجی گاڑیوں کی تکنیکی خرابی کو دور کرنے لیہ گئے تھے برف باری شروع ہونے کی وجہ سے سبھی سرچو میں پھنس گئے تھے۔
اس تعلق سے پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مانو ورما نے بتایا کہ سرچو میں پھنسے تمام انجیئنروں کو بچالیا گیا۔