ETV Bharat / state

گولہ باری میں زخمی خاتون کی موت

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 8:56 AM IST

ایل او سی پر گزشتہ کئی روز سے پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی جا رہی ہے جس کی زد میں آنے سے جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔

گولہ باری میں زخمی ہوئی خاتون کی موت
گولہ باری میں زخمی ہوئی خاتون کی موت

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مختلف سیکٹرز میں بدھ کے روز پاکستانی افواج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی تھی جس کی زد میں آنے سے ایک مقامی خاتون ہلاک جبکہ دوسری زخمی ہوئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق اس فائرنگ کے دوران کئی رہا ئشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ پاکستانی فوج کی فائرنگ میں شدید زخمی خاتون کا علاج گورنمٹ میڈیکل کا لج جموں میں چل رہا تھا۔ جمعرات کی شام زخمی خاتون نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پونچھ : پاکستان کی گولہ باری سے ایک خاتون ہلاک

ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت حاکم بی زوجہ محمد شریف ساکنہ لنجوٹ کے طو ر پر ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایل او سی پر گزشتہ کئی روز سے بلا اشتعال گولہ باری کی جا رہی ہے جس کی زد میں آنے سے جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔ گزشتہ رات بھی پاکستان کی جانب سے پونچھ کے شاہ پور، کیرنی اور دیگوار سیکٹرز میں بھی گولہ باری کی گئی تاہم اس دوران کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.