ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں خاتون ہلاک، تین افراد زخمی - accident in kashmir

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک خاتون ہلاک جبکہ تین دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں خاتون ہلاک تین افراد زخمی
سڑک حادثے میں خاتون ہلاک تین افراد زخمی
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 1:09 PM IST

اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے جے این وی پتشائی کے مقام پر ایک پرائیویٹ کار زیر نمبر JK09B3517 ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ تین دیگر افراد شدید طور زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لولاب سے آرہی کار کے ڈرائیور نے پتشائی جے این وی کے مقام پر گاڑی پر کنٹرول کھودیا جس کی وجہ سے کار ایک کھائی میں جاگری جس میں سوار چار افراد شدید طور زخمی ہوگئے۔

ان میں زونا بیگم زوجہ عبدالخالق خان نامی ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ بیٹھی جبکہ دیگر زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حادثہ پر ایک پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.