ETV Bharat / state

لداخ تعطل: راجناتھ سنگھ نے صورتحال کا جائزہ لیا - لائن آف کنٹرول

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں افواج کے سربراہوں کے ساتھ مشرقی لداخ میں واقع لائن آف کنٹرول پر ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری تعطل کا جائزہ لیا۔

لداخ تعطل: راج ناتھ سنگھ نے صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 10:58 PM IST

لداخ کے معاملہ پر وزیر دفاع کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ ایک ہفتہ میں یہ دوسری میٹنگ ہے۔ اس سے قبل 8 جون کو انھوں نے ان سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج کی میٹنگ میں زمینی صورتحال کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوجی حکام نے وزیر دفاع کو موجودہ صورتحال اور فوجی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں آگے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے 6 جون کو دونوں فوجوں نے چین کی چوشول مولڈو سرحدی چوکی پر لیفٹیننٹ جنرل سطح کے مذاکرات کئے تھے۔ اس کے بعد بدھ کے روز بھی دونوں فریقین کے مابین ایک میجر جنرل سطح کی میٹنگ ہوئی تھی۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق چینی فوج نے سکم اور اروناچل پردیش کی سرحد کے ساتھ اپنی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.