کرگل کے عوام نے جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی فوری رہائی اور مواصلات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
ضلع میں بند کی کال جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دی تھی جس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی۔
تاہم بی جے پی یونٹ کرگل نے اس کال کی حمایت نہیں کی جبکہ دراس میں بی جے پی نے اس کال کی مکمل حمایت کی۔
دریں اثناء کرگل سمیت سنکو، سورو اور دراس کے علاقوں میں مکمل بند دیکھنے کو ملا اور کرگل بازار، تمام کاروباری اداروں، اسکولوں اور نجی دفاتر بند رہے۔
واضح رہے کہ دراس کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے لداخ کو مرکز کے زیرانتظام علاقہ بنانے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں۔
اس مطالبے کی حمایت جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دراس کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بھی کی تھی۔