عام دنوں میں سرینگر کے اس آر ٹی او کے دفتر میں لوگوں کی بھاری بھیڑ ہوا کرتی تھی لیکن گذشتہ 2 ماہ سے یہاں کا منظر پوری طرح تبدیل ہوگیا ہے۔
گذشتہ 5 اگست سے وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے سبب آر ٹی او آفس کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
لوگ یہاں آرہے ہیں لیکن آفس میں کام کاج بند ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آر ٹی او کے افسران و ملازمین کا دعوی ہے کہ کام کاج چل رہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بندشوں کے باعث یہاں پر کام پوری طرح بند ہے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کی یہ تصویریں آر ٹی او کے دعوے کی پول کھولنے کے لیے کافی ہے۔