ETV Bharat / state

Dandipora School Lacks Basic Infrastructure ڈنڈی پورہ کا پرائمری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے مین قصبے سے تقریباً 20 کیلومیٹر کی دوری پر واقع ڈار بہکن نام ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سرکار نے 2008 میں ایک پرائمری اسکول کی ایک بہترین عمارت تعمیرکروائی تھی، لیکن بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب طلبہ اور طلبات بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Lack of basic infrastructure in primary school

Lack of basic infrastructure in primary school

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 7:43 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے ڈنڈی پورہ میں واقع سرکاری پرائمری اسکول انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان کے سبب بچوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Lack of basic infrastructure in primary school Dandipora

Lack of basic infrastructure in primary school

طلبہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے چاروں طرف مکی کی فصل تیار ہو چکی ہے۔ اسکول کے چاروں اطراف فینسنگ یا دیوار کا فقدان ہے۔ چونکہ مذکورہ علاقہ جنگل کے کافی نزدیک ہے، اس کے باعث بچوں کو جنگلی جانوروں کے آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ خوف و ہراس کے اس ماحول میں طلبہ اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچے شدید گرمی سے بچنے کے لئے اسکول عمارت کی کھڑکیاں کھبی کبھار کھول لیتے ہیں، تاہم ان میں ایک عجیب کا ڈر ماحول ہے کہ کہیں کوئی جنگلی جانور اسکول کے کمرے میں داخل نہ ہو جائے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول میں قریب 50 بچوں سے زائد بچے بچیاں پڑھائی حاصل کر رہے ہیں۔اسکول میں ایک بیت الخلاء تعمیر کیا گیا تھا جو خستہ حالی کا شکار ہے۔مذکورہ بیت الخلاء میں پانی کا فقدان پایا جا رہا ہے۔ جب بھی کسی طالب علم کو بیت الخلاء میں جانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو ایک کے ساتھ دوسرے بچوں کو اس کے ساتھ میں جانا پڑتاہے، کیونکہ ان میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پٹھیں:Illegal Sand Extraction from Brengi Nala نالہ برنگی سے غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالنے کا کام جاری

طلبہ کی مشکلات کو دور کرنے کے مقصد سے مقامی باشندوں نے کئی بار انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی تھی، تاہم ان کے اس مطالبے پر آج تک کسی نے کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے میں دلچسپی کامظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ کے مستقبل کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا قلیدی رول نبھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.