پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لئے سال 2019 میں درسو علاقے میں جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر کی گئی تھی جس کے لئے علاقے میں 60 کنال سرکاری اراضی خالی کرائی گئی۔ تاہم آج بھی اس بس اسٹینڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر چھوٹے چھوٹے بس اسٹینڈ قائم کئے گئے جس کی وجہ سے جنرل بس اسٹینڈ کو نظر انداز کر دیا گیا۔ بس اسٹینڈ پر آنے والے لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس ضمن میں مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سال 2109 میں یہاں پر نیا بس اسٹینڈ قائم کیا گیا جس کے لیے علاقے کے لوگوں نے 60 کنال اراضی فراہم کی تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل سنور سکے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے جب کہ انتظامیہ نے اس وقت کہا تھا کہ اس بس اسٹینڈ میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائیں گی تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم آج تک بس اسٹینڈ میں بارشوں کے پانی کی نکاسی کا کوئی پختہ انتظام نہیں کیا گیا۔ جب کہ بس اسٹینڈ میں تارکول بھی نہیں بچھایا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: National Water Mission ڈوڈہ کے نہرو یووا کیندر میں نیشنل واٹر مشن پروگرام کا انعقاد
اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ میں نے محمکہ بلدیات کے افسران کے ساتھ اس معاملہ میں بات کی۔ جلدی ہی ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔