اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں واقع دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ہلاک شدہ مزدور کی شناخت ٹنگہاڑ ہلر کوکرناگ کے رہائشی خلیل احمد چوہان کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز خلیل احمد کا دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران پیر پھسل گیا اور وہ ڈوب گیا۔ واقعے کے فوراً بعد موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے خلیل کو پانی سے بیہوشی کی حالت میں باہر نکالا اور قریبی طبی مرکز پہنچایا جہاں کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بعد ازیں طبی و قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔