ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں مزدوروں کے لئے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں مزدوروں کو لیبر کوڈ، بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی مزدوروں کی فلاحی اسکیموں، ای شرم رجسٹریشن، پی ایم-ایس وائی ایم پنشن، اٹل پنشن یوجنا اور چائلڈ لیبر قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گنڈوترا نے کہا کہ ہمارے ساتھ رجسٹرڈ مزدوروں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ اسکیمیں مزدور طبقے کی کس طرح مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے ابھی تک خود کو رجسٹر نہیں کرایا ہے انہیں رجسٹریشن کے عمل میں لایا جائے گا اور انہیں اسکیموں کے فوائد بھی ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Modernisation of Budgam DC Office بڈگام میں ڈی سی آفس کمپلیکس کی جدید کاری
بیداری کیمپ میں نچلی سطح کے عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور مزدور طبقے کے لیے ایسے پروگراموں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام پنچایت سطح پر منعقد کیے جائیں گے جہاں مزدور طبقے کو قوانین اور رجسٹریشن کے عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سطح پر وہ یقینی بنائیں گے کہ زیادہ سے زیادہ مزدور محکمہ لیبر میں رجسٹرڈ ہوں۔