ETV Bharat / state

کولگام میں لاک ڈاون بے اثر - کولگام میں لاک ڈاون بے اثر

ضلع کولگام کے بازاروں میں لوگوں کی گہما گہمی دیکھنے کو ملی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت کی ہدایات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ضلع کولگام میں لاک ڈاون کا کوئی اثر نہیں

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 2:07 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں لاک ڈاون کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ یہاں بازاروں میں کافی رش دیکھا گیا، اگرچہ ضلع انتظامیہ نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے مختلف بازاروں میں لاؤڈ اسپیکروں سے اعلان بھی کیا اور لوگوں، دُکانداروں، ٹرانسپورٹرز و دیگر کاروباری اداروں سے بند رکھنے کی تلقین کی گئی۔ تاہم دی گئی تمام ہدایات کو بالائے طاق رکھا گیا۔

ضلع کولگام میں لاک ڈاون کا کوئی اثر نہیں

مقامی ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ملازم کی دُکانداروں اور پٹری فروشوں سے ملی بھگت کی وجہ سے ان کے اعلانات کرنے کے باوجود دُکانیں و دیگر کئی کاروباری ادارے بند نہیں ہوئے اور اس طرح سے کھلے عام اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتا ہے۔

اُدھر ضلع کے ترقیاتی کمشنر نے پہلے ہی ایک آرڈر نکالا جس میں تلقین کی گئی کہ ضلع کے تمام کاروباری ادارے بند رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.