ETV Bharat / state

کولگام: 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

شکایت موصول ہوتے ہی پولیس کی ٹیم ایس ایچ او دیوسر جاذب نظر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی اور تمام ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزم محمد امین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 10:45 AM IST

کولگام: 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
کولگام: 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر پولیس نے ایک نوجوان کو 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

دیوسر پولیس اسٹیشن کو ایک شخص کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی نابالغ بہن نام (مخفی) جس کی عمر 17 سال ہے، کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ جنسی زیادتی کے بعد متاثرہ کا ویڈیو بنا کر اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹز پر وائرل کیا گیا۔

شکایت موصول ہوتے ہی پولیس کی ٹیم ایس ایچ او دیوسر جاذب نظر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی اور تمام ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزم محمد امین بٹ ولد محمد اسحاق بٹ ساکنہ گڈر کولگام کو چھ گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے اس معاملے کے حوالے سے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 120/2020 U / S 376 ، 506 IPC ، 4 POCSO ایکٹ ، 67A آئی ٹی ایکٹ درج کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس بیچ مقامی آبادی نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.