ETV Bharat / state

کولگام میں نقلی پولیس آفیسر گرفتار - نقلی پولیس آفیسر بننے والے شخص کو گرفتار

دیوسر پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے کہا کہ ایک شخص نے اس کے ساتھ رابط قائم کیا اور ان سے انکے نظر بند بیٹے کی رہائی کے حوالے سے بات کی۔

کولگام میں نقلی پولیس آفیسر گرفتار
کولگام میں نقلی پولیس آفیسر گرفتار
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 6:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقہ میں پولیس نے نقلی پولیس آفیسر بننے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

دیوسر پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے کہا کہ ایک شخص نے اس کے ساتھ رابط قائم کیا اور ان سے انکے نظر بند بیٹے کو رہائی دلنے کے حوالے سے بات کی۔

کولگام میں نقلی پولیس آفیسر گرفتار
کولگام میں نقلی پولیس آفیسر گرفتار

درخواست گذار گل محمد شان ولد عبدالکریم شان ساکنہ کیلم کے مطابق ان کا بیٹا پولیس حراست میں ہے۔ اس بیچ ایک شخص نے اپنے آپ کو پولیس آفیسر کے طور پیش کرتے ہوئے کہا کہ' آپ کی بیٹے کی فائل میرے پاس ہے لہزا میں کیس کو ایک صورت میں بند کروں گا جب آپ 1 لاکھ روپیہ دے دو گے جس کے بعد میں نے 5 ہزار روپیہ بطور ایڈونس دئے لیکن اس کے بعد مذکورہ شخص ٹال مٹول کرتا رہا جس کے بعد معاملے کے حوالے سے پولیس میں شکایت درج کی گئی۔

پولیس نے اس معاملے کی نسبت سے کیس زیر نمبر 420 05/2021 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

پولیس نے عمر بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنہ برازلو کولگام کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ ایسے افراد کو بے نقاب کرنے میں پولیس کی مدد کرے ۔ٍ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.